ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ترجمان فدا حسین نے اپنے ایک بیان چلاس میں بابوسر کے مقام پر ہونے والے المناک سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ بابوسر کو گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے عوام کو یوم آزادی کے موقع پر تحفہ سمجھیں یا عید کے موقع پر عیدی۔؟ انہوں نے کہا اس جیسے حادثے کا امکان اس وقت سے متوقع تھا، جب سے حکومت کی ملی بھگت سے چلاس اور استور سے انتہائی خطرناک نوعیت کے دہشت گردوں کو چھڑایا گیا تھا۔ ماہ رمضان مبارک میں امریکہ کے ایجنٹوں کی یہ سیاہ کاری ہے، جنہیں جی بی حکومت نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔
فدا حسین نے مزید کہا کہ ہم گلگت بلتستان میں امریکی مداخلت اور پر اسرار سرگرمیوں کے بارے میں بالخصوص یو ایس ایڈ کے حوالے سے حکومت کو واضح کرتے رہے ہیں لیکن حکومت چند کھوٹے سکوں کی خاطر بھیگی بلی بنی رہی اور اپنا حصہ وصول کرتی رہی ہے۔ اگر اب بھی حکومت بالخصوص پاک فوج گلگت بلتستان میں امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کی سرگرمیوں کو نہیں روکتی ہے تو وہ دن دور نہیں جب امریکہ اور اس کے ایجنٹ گلگت بلتستان کو بھی افغانستان بنا کر دم لیں گے۔
.......
/169